پی سی بی کا کنکشن کیمپ ، کپتانوں کی تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لاہور میں کنکشن کیمپ اختتام پذیر ہو گیا جس میں مینجمنٹ نے کپتانوں کی تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو متحدہ رہنے کا پیغام دیا ۔
کھلاڑیوں کو کہا گیا کپتان کوئی بھی ہوکسی بھی فارمیٹ کا ہو تمام کھلاڑی سپورٹ کریں، کامیابی اسی صورت میں ممکن ہوگی جب تمام کھلاڑی ایک ٹیم ہوکر کھیلیں گے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو بتایا گیا کہ آپ سب کھلاڑی تینوں فارمیٹ لمبا کھیل سکتے ہیں، آپ نے ہی اتحاد قائم کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق کنکشن کیمپ میں کپتانوں کی تبدیلی نہ کرنے کا بھی عندیہ سامنے آیا۔
پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو پیغام دیا گیا کہ کسی کھلاڑی کو ڈراپ ہونے اور کپتانی سے ہٹانے کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی اتحاد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی دو رکنی کمیٹی بنائے گا جس کا مینجمنٹ سے تعلق نہیں ہوگا،کھلاڑی اپنے مسائل کمیٹی کو بتائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل، ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ پر تحفظات کا اظہارکیا۔
کھلاڑیوں نے تحفظات ظاہر کیے کہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان رابطے کا فقدان ہے۔
کیمپ میں کھلاڑیوں کی کوچز سے علیحدہ ملاقات بھی ہوئی، کھلاڑیوں نے کوچز سے ورک لوڈ منیجمنٹ اور سلیکشن کی واضع پالیسی پر گفتگو کی۔

مزید پڑھیں:  ملتان ٹیسٹ: چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے152رنز بنا لئے