ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے غیر ملکی سفارتکاروں پر ہونے والے حملے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو لنڈا کے چیک پوسٹ پر روکا گیا۔
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے دونوں میاں بیوی سوات میں سیر و تفریح کیلئے آ رہے تھے۔
دو روز پہلے سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے کو سڑک کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
قافلے سے سکیورٹی اسکواڈ میں شامل پولیس کی گاڑی اس دھماکہ خیز مواد کی زد میں آئی تھی
دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments