مشرق وسطیٰ میں جنگ سے بچنے

مشرق وسطیٰ میں جنگ سے بچنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ،بائیڈن

ویب ڈیسک: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں وسیع تر جنگ سے بچنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔
وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں تنازع کا پھیلا روکنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم وسیع تر جنگ سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، ہم ابھی تک اس سمت میں زور دے رہے ہیں۔
جو بائیڈن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں علاقائی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی نے جلد بڑی تحریک چلانے کا اعلان کردیا