امریکہ کا تشویش کا اظہار

امریکہ کا سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے پر تشویش کا اظہار

ویب ڈیسک: امریکہ نے خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے سوات میں ہونے والے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردی میں بہت نقصان اٹھایا، ہم لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
قافلے کی سکیورٹی پر معمور پولیس موبائل دھماکے کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے، دوران علاج ایک زخمی اہلکار برہان خان دم توڑ گیا تھا، جبکہ تمام سفارت کار محفوظ رہے۔
غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے پر حملہ جہان آباد کے قریب کیا گیا ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ محمد علی گنڈا پور کے مطابق قافلے میں بوسنیا، روس، ویتنام، ایتھوپیا روانڈا، زمبابوے، انڈونیشیا ازبکستان، ترکمانستان، قازقستان اور پرتگال کے سفارت کار شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت جے شنکرکے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے ، بیرسٹرسیف