خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤنوٹس

پشاور میں بچوں کی پراسرار گمشدگی:خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤنوٹس جمع

ویب ڈیسک: پشاور میں کم عمر بچوں کی پراسرار گمشدگی کے معاملے پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا گیا ۔
صوبائی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے ۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارلحکومت پشاور میں بچوںکی پراسرار گمشدگی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔
توجہ دلائو نوٹس کے متن کے مطابق بچوں کے غائب ہونے کے واقعات سے عوام میں بے چینی پھیل گئی ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ غائب بچوں کے پیچھے بھیانک قسم کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
توجہ دلائو نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپیکر اسمبلی سنگین نوعیت کے معاملے پر ایوان میں مختصر بات کرنے کی اجازت دیں۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا ہے،مخصوص نشستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری