ویب ڈیسک: نیتن یاہو حکومت نے شمالی غزہ کو فوجی علاقہ بنانے کی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے فلسطینیوں کی بے دخلی کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے شمالی غزہ کو فوجی علاقہ بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
حکمت عملی کے تحت شمال غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کیا جائے گا ۔
وسری جانب برطانوی وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران فلسطین حامی شخص نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ادھر اقوام متحدہ ایجنسیوں کے سربراہان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مطالبہ کیا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگ جاری رہنے کے عالمی نتائج ہوں گے، غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کی جائے۔
واضح رہے کہ 7اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیلی حملوں میں 41ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔
Load/Hide Comments