ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹا دی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ ملٹری حراست اور ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت کی ۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور وزارت دفاع کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملٹری ٹرائل کا فیصلہ ہوا تو پہلے سول مجسٹریٹ کے پاس درخواست جائے گی۔
بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کے بیان پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست نمٹا دی۔
Load/Hide Comments