لکی مروت میں دہشت گرد ہلاک

لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کاآپریشن،دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن ،انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ آپریشن تھانہ لکی سٹی برساتی نالہ کے قریب کی گئی جس میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا ۔
آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان ٹیپو گل گروپ کا سرگرم دہشت گرد اور مقامی کمانڈر انتہائی مطلوب وحید عرف چنار ہلاک ہو گیا ۔
ہلاک ہونے والا دہشت ،ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری ، بم دھماکوں پولیس اور تھانوں پر حملوں میں مقامی پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے پشتون قومی جرگہ کیلئے خیمے بھیج دئیے