ویب ڈیسک: سوات میں ساتویں جماعت کے طالب علم کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔
واقعہ سوات خوازہ خیلہ کے علاقہ شالپین میں پیش آیا جہاں ملزمان نے ساتویں جماعت کے طالب علم عثمان کو اغواء کرنے کی کوشش کی ۔
طالب علم عثمان سکول جارہا تھا کہ دو افراد نے تشدد کرکے زخمی حالت میں بوری میں بند کردیا ۔
بچے کی چیخ و پکار پر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دے کر اغواء کی کوشش ناکام بنا دی ۔
پولیس نے فوری طوپر موقع پر پہنچ کر بچے کو بوری سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ اغواء کار نجیب اللہ اور اختر کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
Load/Hide Comments