خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو

خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں میں 22 کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو ہو گیا، صوبہ بھر کے مختلف اضلاع سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس وقت خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا پھیلاو بڑھنے لگا ہے، اس دوران 22 مزید کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ یہ اضافہ صرف گزشتہ ۲۴ گھنٹوں میں ہوا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تک 397 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے جن میں 230 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ان صحت یاب ہونے والے مریضوں کے علاوہ اس وقت 167 کیسز فعال ہیں جن میں ایک مریض اس وقت ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔
شعبہ طب سے وابستہ ماہرین کے مطابق صوبے میں ڈینگی کیسز کی تعداد رپورٹ کئے جانے والے کیسز سے کئی گنا زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ اکثر لوگ پرائیویٹ کلینکس یا ہسپتالوں سے علاج کروا کر کیس رپورٹ نہیں کرتے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو ہو گیا، صوبہ بھر کے مختلف اضلاع سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی آئینی عدالت کی تجویز قائداعظم نے پیش کی تھی، بلاول