بینظیر انکم سپورٹ سینٹر میں دھکم

بینظیر انکم سپورٹ سینٹر میں دھکم پیل اور بھگدڑ سے 2 خواتین جاں بحق

ویب ڈیسک: بینظیر انکم سپورٹ سینٹر میں دھکم پیل اور بھگدڑ سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
واقعات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں منڈی عثمان والا گورنمنٹ ماڈل سکول میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں پیسے لینے کیلئے خواتین کا ہجوم امڈ آیا۔
اس دوران پیسے لینے آنے والی 45 سالہ خاتون جو کہ 4 بچوں کی ماں تھی، دھکم پیل کی وجہ سے حبس اور گرمی کے ساتھ ساتھ بعد ازاں بھگدڑ مچنے سے جان کی بازی ہار گئیں۔
جاں بحق ہونےو الی خاتون میناں بی بی نواحی گاؤں پیال کلاں کی رہائشی تھی۔
اس واقعہ سے 6 روز قبل مظفر گڑھ میں بینظیر انکم سپورٹ سینٹر پر بھگدڑ مچنے سے پیسے نکلوانے کیلئے آنے والی 50 سالہ خاتون بھی جاں بحق ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ بینظیر انکم سپورٹ سینٹر میں دھکم پیل اور بھگدڑ سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

مزید پڑھیں:  ملکی سیاسی صورتحال: وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس بلا لی