پولیس افسر کی گاڑی پر دھماکہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس افسر کی گاڑی پر دھماکہ

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس افسر کی گاڑی پر دھماکہ ہوا ہے جس میں‌پولیس افسر اور اہلکار محفوظ رہے. واقعات کے مطابق ڈیوٹی پر مامور پولیس افسر ایس پی صدر خالد عثمان کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی صدر خالد عثمان خٹک کی گاڑی پر دھماکا کلاچی میں ہوا جب وہ ڈیوٹی پر معمور تھے۔
پولیس افسر اپنے ڈرائیور کے ہمراہ جا رہے تھے کہ دھماکےہ ہوا، اس دھماکہ میں ایس پی خالد عثمان اور ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس افسر کی گاڑی پر دھماکہ ہوا ہے جس میں‌پولیس افسر اور اہلکار محفوظ رہے.

مزید پڑھیں:  فتنہ الخوارج اورپی ٹی ایم کاگٹھ جوڑ بے نقاب،کال منظرعام پرآگئی