الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس

مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بے نتیجہ رہا

ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چھٹا اجلاس منعقد کیا جس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جانا مقصود تھا لیکن یہ اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس کی صدارت کی جس میں کسی قسم کا حتمی فیصلہ نہ ہو سکا اور معاملہ غور و فکر تک ہی محدود رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا ہے، تاہم اس سلسلے میں قانونی ماہرین سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ رہا، اب اس کے بعد کل ایک بار پھر الیکشن کمیشن نے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا، جس پر تاحال الیکشن کمیشن کی جانب سے عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔
اس کے بعد گزشتہ روز دوبارہ سپریم کورٹ کی جانب سے تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود ایک بار پھر سے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے.

مزید پڑھیں:  صوابی میں ڈینگی کے چار کیسز رپورٹ، مریض بی ایم سی میں زیر علاج