ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹرایمل ولی خان نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری ایک جیسا حق رکھتے ہیں، یہاں جتنا حق سندھیوں، مہاجر کا ہے اتنا ہی پختونوں کا بھی ہے۔
شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ کراچی کے شہری ایک جیسا حق رکھتے ہیں، یہاں کوئی بھی دوسری قوموں کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو وہ غلط راستے پر ہے، کراچی جتنا مہاجر اور سندھی کا ہے، اتنا ہی پختونوں کا ہے۔
سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کبھی حقیقی جماعت نہیں تھی، اب اسرائیل کے اخباروں میں باتیں آرہی ہیں، سب کو پتہ لگ جائے گا۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا پختونخوا میں انتخابات شفاف ہوئے؟، ہمیں تو الیکشن سے پہلے ہی پتہ تھا کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلی آ رہے ہیں، پنجاب اور سندھ میں سب کہتے ہیں دھاندلی ہوئی ہے، خیبرپختونخوا میں صورتحال مختلف نہیں تھی۔
صدر اے این پی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل کے لوگ عمران خان کے نہیں، جنہوں نے پی ٹی آئی بنائی ان کے لیے آج بھی مسئلہ ہے۔
یاد رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر نے کہا کہ شہر قائد کے باسیوں کو ایک جیسا حق حاصل ہے، یہاں جتنا حق سندھیوں، مہاجر کا ہے اتنا ہی پختونوں کا بھی ہے۔
Load/Hide Comments