ویب ڈیسک: حضرت خان نے جشن آزادی سنوکر ٹرافی اپنے نام کرلی، فائنل مقابلے میں کاشف خان کو ایک کے مقابلے 3 سیٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سنوکر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی سنوکر چیمپئن شپ کا فیصلہ کن مقابلہ نائیک سنوکر اکیڈمی میں منعقد ہوا۔
فائنل میں کاشف خان کو ایک کے مقابلے 3 سیٹ سے شکست دے کر حضرت خان نے ٹرافی قبضہ میں کر لی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار بٹ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں کاشف خان نے منصف الدین کو 1-3 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں حضرت خان نے سجاد خان کو 2-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
اس کے علاوہ چاروں سیمی فائنلسٹ “کے پی کے سنوکر چیمپئن شپ” کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا۔
چیمپئن شپ کا فائنل میچ کاشف خان اور حضرت خان کے درمیان کھیلا گیا ، اس موقع پر دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
آخر میں ایک کے مقابلے میں 3 سیٹ سے حضرت خان نے جشن آزادی سنوکر کا فائنل اپنے نام کر لیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن آزادی سنوکر چیمپئن شپ “ذولفقار علی بٹ رننگ ٹرافی” کھیلا گیا۔
اس چیمپئن شپ میں پشاور کے مختلف سنوکر کلب سے بہترین 32 کھلاڑیوں نے شمولیت کی۔ اس کے علاوہ چاروں سیمی فائنلسٹ “کے پی کے سنوکر چیمپئن شپ” کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار بٹ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
Load/Hide Comments