اپنے تحفظ وحقوق کیلئے لڑنے والے

اپنے تحفظ وحقوق کیلئے لڑنے والے ہر گروپ کی حمایت کرتے رہینگے، ایران

ویب ڈیسک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اپنے تحفظ وحقوق کیلئے لڑنے والے ہر گروپ کی حمایت کرتے رہینگے۔
انہوں نے حماس اور حزب اللہ کا نام لیے بغیر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم ہر اس گروپ کا ساتھ دیتے رہیں گے جو اپنی حفاظت اور اپنے حقوق کا دفاع کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اسرائیل ہمیں حزب اللّٰہ کی حمایت کرنے پر اکسا رہا ہے، اسی لئے اس نے لبنان پر حملے شروع کر رکھے ہیں۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، جنگ نہیں، اور سب سے بڑھ کر مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا باعث بننے والے کسی بھی تنازع میں شامل نہیں ہو سکتے، کیونکہ اس سے باہر نکلنا ناممکن ہوگا۔
انہوں نے حزب اللہ کا نام لیے بغیر یہ بھی کہا ہے کہ ایران ہر اُس گروپ کی حمایت میں کھڑا رہے گا جو اپنے تحفظ وحقوق کے دفاع میں جدوجہد کر رہا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اپنے تحفظ وحقوق کیلئے لڑنے والے ہر گروپ کی حمایت کرتے رہینگے۔

مزید پڑھیں:  بنوں اور شمالی وزیرستان میں آپریشن،4دہشت گرد ہلاک