ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں، نتائج کے مطابق 24ہزار 500 طلبہ بی ڈی ایس کے لیے کوالیفائی کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق 42ہزار 329 رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 41 ہزار 671 نے حصہ لیا، 2 طلبہ نے 194نمبر لے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق 21ہزار 355 طلبہ ایم بی بی ایس کے لیے ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے جبکہ 24ہزار 500 طلبہ نے بی ڈی ایس کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
یاد رہے کہ ٹیسٹ کیلئے رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 658 امیدواران ٹیسٹ کے لیے امتحانی مراکز نہ پہنچ سکے۔
Load/Hide Comments