ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر پائیدار ترقی کے اہداف پر ایس ڈی جی موومنٹ کے موضوع پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور دہشتگردی کے باعث ملک کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ سیلاب کی تباہ کاریوں نے پاکستان کو بہت پیچھے دھکیل دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکول سے باہر ڈھائی کروڑ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں، معاشرے کے محروم طبقے کیلئے پنجاب انڈومنٹ فنڈ کا اجرا کیا گیا ہے۔ تعلیم کے فروغ کیلئے دانش سکول کا قیام عمل میں لایا گیا جو سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
شہباز شریف نے ایس ڈی جی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، 80 ہزار شہری لقمہ اجل بنے، ملک کو معاشی طور پر 150 ارب ڈالرسے زائد کانقصان ہوا۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ گزشتہ دور کے سیلاب کی تباہ کاریوں نے پاکستان کو بہت پیچھے دھکیل دیا، سیلاب کے باعث اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور دہشتگردی کے باعث ملک کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ سیلاب کی تباہ کاریوں نے پاکستان کو بہت پیچھے دھکیل دیا۔
ماقبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر معیزو کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
انہوں نے اس موقع پر مالدیپ کے ساتھ تجارت، سیاحت، تعلیم، سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں بھی شریک ہوئے، یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی اجلاس سے 27 ستمبر کو خطاب کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط پوری کر دی ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ حتمی مراحل میں ہے۔
ادھر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کر دی ہیں، معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے ماضی کی طرح ایک بار پھر پاکستان کا ساتھ دیا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ سے پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں، رجب طیب اردگان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
Load/Hide Comments