ویب ڈیسک: آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ آج پاکستان کے 7ارب ڈالر قرض پروگرام کا جائزہ لے گا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے اس اجلاس میں پاکستان کے 7ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری کی امید ظاہر کی ہے۔
حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ رواں سال جولائی میں طے پا چکا ہے، جسے ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے باقاعدہ منظور کیا جانا باقی تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 24 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر کہا تھا کہ کل آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہے، آئی ایم ایف کی کڑی شرائط تھیں، جو ہم نے پوری کر دیں۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ آج ہوگی جس میں پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری پر غور کیا جائے گا۔
سی پیک سیمینار سے ویڈیو لنک خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں قرض پروگرام منظور ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ آج پاکستان کے 7ارب ڈالر قرض پروگرام کا جائزہ لے گا۔ اس سلسلے میںسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں طے پا چکا ہے. وزیراعظم شہباز شریف نے 24 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر کہا تھا کہ کل آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہے، آئی ایم ایف کی کڑی شرائط تھیں، جو ہم نے پوری کر دیں۔
Load/Hide Comments