ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں جھوٹی چوری کا الزام لگا کر بچے پر بہیمانہ تشدد کرنےوالا ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کمسن بچے پر ایک شخص وحشیانہ تشدد کر رہا ہے۔
اس ویڈیو پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل ٹوپی حسن خان کے قیادت میں پولیس ٹیم بنا کر اسے کارروائی کا حکم دیا۔
ٹوپی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر کے ملزم محب اللہ ولد احتیار محمد سکنہ ٹوپی کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
اس دوران پولیس نے بچے کو بھی برآمد کر لیا، حسن نامی اس بچے کی عمر بمشکل 6 یا 7 سال ہو گی، حسن نامی بچے نے بتایا کہ مجھ پر جھوٹی چوری کا الزام لگا کر مجھے مارا پیٹا اور تشدد کیا۔
ضلع صوابی میں جھوٹی چوری کا الزام لگا کر بچے پر بہیمانہ تشدد کرنےوالا ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
Load/Hide Comments