سواتی کی پی این آئی ایل

اعظم سواتی کی پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی۔
سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
اعظم سواتی نے دوران سماعت بتایا کہ افغانستان جانا چاہتا ہوں، لیکن نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاسپورٹ روک دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلیو پاسپورٹ پر جانا چاہتا ہوں، مجھے اجازت نہیں دی جا رہی۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ وزارت خارجہ آئندہ سماعت پر جواب جمع کریں پھر اس کیس کو سنیں گے۔
عدالت نے وزارت خارجہ سے 3 اکتوبر تک جواب طلب کر کے سماعت ملتوی کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پولیس اختیارات میں کمی کا فیصلہ، ترامیم تیار کر لی گئیں