تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سوات:غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حکم پر سوات میں غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا ۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے واقعے کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کاباقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
کمیٹی اسپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی پولیس پر مشتمل ہے۔
کمیٹی سات دنوں میں واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ 22ستمبر کو سوات مالم جبہ میں غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا۔
دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے، خوش قسمتی سے حملے میں تمام غیر ملکی سفارتکار محفوظ رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی نے جلد بڑی تحریک چلانے کا اعلان کردیا