سینیٹرز کی تنخواہوں و مراعات

سینیٹرز کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا اختیار سینیٹ کو دینے کی تجویز

ویب ڈیسک: سینیٹرز نے بھی ارکان قومی اسمبلی کی طرز پر تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا اختیار حکومت سے لے کر سینیٹ کو دینے کی تجویز پیش کردی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اراکین پارلیمنٹ کے الائونسز میں ترمیم پر غور کیا گیا۔
کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے ترمیم پیش کی اور کہا کہ قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ قومی اسمبلی ہی کرے گی، قانون پاس ہوچکا، اب اراکین سینیٹ کی تنخواہیں بڑھانے کا اختیار سینیٹ کو دینے کی ترمیم ہے،۔
اراکین پارلیمنٹ اپنی تنخواہوں میں اضافہ اپنی مرضی سے کریں گے یہ ترمیم پیش کردی گئی ہے۔
اجلاس میں شریک سیکرٹری خزانہ امداد بوسال نے ترمیم پر غور کے لیے تین دن کا وقت مانگ لیا۔
واضح رہے کہ ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں، مراعات میں اضافے کے لیے وزارت خزانہ سے مشاورت نہیں ہوگی کیوں کہ قومی اسمبلی اس ضمن میں ترمیم پاس کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  امن کا نوبل انعام جاپانی تنظیم نیہون ہیڈانکیو کے نام