ڈی پی او سوات کھڈے لائن

سوات دھماکہ : ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ اور ڈی پی او سوات کھڈے لائن

ویب ڈیسک: سوات میں غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ اور ڈی پی او سوات کو کھڈے لائن لگادیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی محمد علی گنڈاپور اور ڈی پی او ذاہد اللہ سی پی او سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔
اعلامیہ کے مطابق گریڈ 19 کے عرفان اللہ آر پی او ملاکنڈ جبکہ باچا حضرت کو ڈی پی او سوات تعینات کردیاگیا ۔
واضح ہے کہ سوات مالم جبہ میں 22 ستمبرکوغیر مہمانوں کیقافلے پر دھماکا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج 3 بجے دوبارہ طلب