آئی ایم ایف پیکج کی منظوری پر اطمینان

وزیراعظم کا آئی ایم ایف پیکج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے 7ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے معاشی اصلاحات کا نفاذ تیزی سے جاری ہے،پاکستان کے معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے محنت جاری رکھیں گے ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سفارتی محاذ پر کامیابیوں کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر میں اضافہ ان کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے جس پر پاکستانی برادری کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ خوش آئند اور معاشی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیرِ اعظم نے آئی ایم ایف پیکیج کے حوالے معاونت فراہم کرنے والے دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعظم نے مینجنگ ڈائیریکٹر کرسٹالینا جارجیوا اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا انہوں نے پوری حکومتی معاشی ٹیم، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیرِ مملکت خزانہ علی پرویز ملک، پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ، سیکریٹری خزانہ کا بھی اس حوالے سے کوششوں اور محنت پر شکریہ اد کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تمام صوبائی حکومتوں بالخصوص وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا