ویب ڈیسک: پابندی کے باوجود سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پشاور اور شانگلہ پولیس کے اہلکاروں کو نوٹس جاری کردیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پشاور کے 20پولیس اہلکاروں کو نوٹس جاری کئے گئے ۔
اسی طرح شانگلہ پولیس کے 63اہلکاروں کو بھی سوشل میڈیا استعمال کرنے کی پاداش میں نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا پولیس نے اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگائی تھی ۔
پابندی پر عملدرآمد نہ ہونے پر گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس پشاور سے گزشتہ روز ضلعی پولیس افسران کو باضابطہ طورپر مراسلہ بھی جاری کیاگیا۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی تھی کہ تمام ضلعی اور ریجنل پولیس افسران اپنے ماتحت اہلکاروں کو سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کا پابند بنائیں ۔
مراسلے میں پابندی پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی تھی ۔
Load/Hide Comments