پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان، افراط زر میں نمایاں کمی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
ملک میں مسلسل پانچویں مرتبہ پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے کمی متوقع ہے۔
30ستمبر کی شب پٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی اعلی ترین سرکاری سطح پر تصدیق ہو گئی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے بعد اب افراطِ زر سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے، اس سبب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
یاد رہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا امکان
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی متوقع ہے، پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا، یاد رہے کہ 15 ستمبر کو بھی وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔
اس وقت پٹرول 249.10 روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 249.69 روپے فی لٹر، لائٹ ڈیزل 141.93 روپے جبکہ مٹی کا تیل 158.47 روپے فی لٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا 15اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان