ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے جاری ٹریول ایڈوائزری میں وہاں موجود پاکستانیوں کو انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے دفتر سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں ہونے والے حالیہ حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو سختی سے تجویز دی جاتی ہے کہ وہ اگلے نوٹس تک لبنان کا سفر نہ کریں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ لبنان میں اس وقت موجود پاکستانیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کمرشل پروازوں کے ذریعے بیرون ملک کا سفر کریں جو اس وقت وہاں دستیاب ہیں۔
دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ کسی وجہ سے لبنان نہیں چھوڑ سکتے انہیں تجویز دی جاتی ہے کہ انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ لبنان میں موجود پاکستانیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے بدستور رابطے میں رہیں۔
پاکستان سے قبل دیگر ممالک نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے سے منع کر دیا تھا، برٹش ایئرسروس نے بھی اپنی راہیں محدود کر لی تھیں.
Load/Hide Comments