آئی ایم ایف معاہدے کے بعد

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف معاہدے کے بعد سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی دیکھی جا رہی ہے، 100 انڈیکس 658 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار 905 پوائنٹس کی نئی حد عبور کر کے تاریخ رقم کر دی۔
آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے مثبت اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں، اس کی بدولت پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 658 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار 905 پوائنٹس کی حد عبور کر کے نئی ریکارڈ بلندی پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
اس حوالے سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا کا کہنا تھا پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارک ہو، پاکستان نے اصلاحات کی ہیں جس سے معیشت بہتر ہوئی، پاکستان کی معیشت درست سمت میں جارہی ہے، معیشت کی گروتھ اور مہنگائی میں کمی ہورہی ہے۔
آئی ایم ایف معاہدے کے بعد سٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا تھا اور 100 انڈیکس 764 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ میں 42 کروڑ شیئرز کے سودے 18 اعشاریہ 38 ارب روپے میں طے ہوئے تھے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 99 ارب روپےبڑھ کر 10784 ارب روپے رہی تھی۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 764 پوائنٹس اضافے کیساتھ 82 ہزار 247 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ادھر آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے بعد ڈالر کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 35 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277 روہے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کیلئے سیاسی جماعتوں کا اتفاق اہم ہے، بلاول بھٹو