ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ریاستی انتخابات، 26 نشستوں پر پولنگ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 6 اضلاع کی 26 نشستوں پر پولنگ کے دوران قابض فورسز کی بھاری نفری تعینات رہی اور اس موقع پر ڈرونز کے ذریعے بھی نگرانی کی گئی۔
مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات میں انتخابی عمل کے مشاہدے کے نام پر مودی سرکار نے من پسند غیر ملکی سفارت کاروں کو بلالیا۔
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف مودی سرکار دوغلا پن دکھا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی حکومتوں کے کشمیر سے متعلق بیانات پر اسے اندرونی معاملہ قرار دیتی ہے تو دوسری طرف من پسند مبصرین بلا لیتی ہے۔
بھارتی لوگ سبھا میں حزب اختلاف رہنما راہول گاندھی نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے فوراً بعد جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہ کیا گیا تو اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ کے ساتھ سڑکوں پر بھی سخت احتجاج ہوگا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ریاستی انتخابات، 26 نشستوں پر پولنگ ہوئی ہے۔ اس دوران قابض فورسز کی بھاری نفری تعینات رہی اور اس موقع پر ڈرونز کے ذریعے بھی نگرانی کی گئی۔
Load/Hide Comments