ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں دو نوجوان بھائِی ڈوب گئے، اس افسوسناک واقعہ میں ایک کی نعش برآمد کر لی گئی ہے۔
نوجوان امام حسن جس کی عمر 22سال جبکہ عباس خان جس کی عمر 20سال بتائی جا رہی ہے دونوں بھائی ہیں اور ضرار اللّٰہ کے بیٹے ہیں۔
دونوں نوجوان رشکئ کے مقام پر دریائے کابل میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔
ذرائع کے مطابق 22 سالہ امام احسن کی نعش برآمد کر لی گئِ ہے جبکہ عباس خان کی تلاشی جاری ہے۔
یاد رہے کہ ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں دو نوجوان بھائِی ڈوب گئے، اس افسوسناک واقعہ میں ایک کی نعش برآمد کر لی گئی ہے۔
Load/Hide Comments