ویب ڈیسک: دشمن کے حملوں میں مہلک ہتھیاروں کے استعمال کرنے پر روس نے نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دیدی۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر دشمن کے حملوں سے روس یا بیلا روس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو ان کیخلاف نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کیا جائَے گا۔
روس کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق ریاستی پالیسی کے بنیادی اصولوں کی وضاحت کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ اگر روس پر ایسی ریاست نے جارحیت کی جس کے حملے میں ایٹمی ریاست شریک یا معاون پائی گئی تو اسے روس کیخلاف مشترکہ حملہ تصور کیا جائے گا۔
ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یہ بات بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو سے بھی طے کی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر ڈیٹرنس سے متعلق دیگر ممالک اور فوجی اتحادیوں کو بھی اس فہرست میں شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی خطرات کی فہرست میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔
دشمن کے مہلک ہتھیاروں کے حملوں کے بعد روس نے بھی جوہری لتھیاروں کے استعمال کرنے کی دھمکی دیدی، اس حوالے سے ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے پر غور اسی لمحے ہوگا جب دشمن روس پر میزائلوں اور سپیس اٹیک ہتھیاروں سے بڑا حملہ کرے گا اور یہ ہتھیار روس کی سرحد کو عبور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سرحدات کی حفاظت کیلئے ہر حد تک جا سکتے ہیں، ملکی دفاع اولینم حیثیت رکھتا ہے۔
Load/Hide Comments