ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اجلاس بلانے کی بجائے عدالت عالیہ کے حکم کی تعمیل کرے، تاخیری حربے استعمال کرنے پر الیکشن کمشنر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ریاستی ادارے کو سیاسی جماعت میں بدل دیا ہے۔ الیکشن کمیشن بہانے ڈھونڈھ رہا ہے اور اس کے لئے اجلاس پر اجلاس بلا رہا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے مطابق الیکشن کمیشن آئیں بائیں شائیں کی بجائے نوٹیفکیشن جاری کر کے اعلیٰ عدلیہ کی تعمیل کرے، تاخیری حربے استعمال کرنے پرالیکشن کمشنر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر آئین سے متصادم فیصلے کرنے پر آرٹیکل 6 کا بھی مرتکب ہوا، الیکشن کمیشن جعلی حکومت کے اشاروں پر چل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ریاستی ادارے کو ایک سیاسی جماعت میں بدل دیا ہے، اور ان حالات میں ریاستی اداروں کے سیاسی فیصلے ملک کے لئے بھیانک ہوتے ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات کے مطابق فارم 47 کی حکومت نے ہر ادارے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ مینڈیٹ چور حکومت چند سانسیں لینے کیلئے ریاستی اداروں کی ساکھ کو بھی داؤ پر لگا رہی ہے۔
مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اجلاس بلانے کی بجائے عدالت عالیہ کے حکم کی تعمیل کرے، ایسا نہ کرنے پر ان سے عدالتی توہین ہو رہی ہے اور وہ توہین عدالت کے مترکب ہو رہے ہیں۔
Load/Hide Comments