لبنان میں مکمل جنگ کو ہرصورت

لبنان میں مکمل جنگ کو ہرصورت روکنا ہوگا، انتونیو گوتریس

ویب ڈیسک: لبنان اسرائیل جنگ پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لبنان میں مکمل جنگ کو ہرصورت روکنا ہوگا۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ لبنان کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے، جو ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے، ان کا کہنا تھاکہ لبنان کی مسلح افواج کو مضبوط کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
سلامتی کونسل اجلاس میں فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں فریقین کے مابین مذاکرات کیلئے 21 دن کی عارضی جنگ بندی پر امریکا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔
جی 20 وزار کے خارجہ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگیں اور سیاسی تنازعات امن وسلامتی کی کوششوں کو سبوتاژ کرتی ہیں، خطے میں بڑھتے بحرانوں سے نمٹنے کیلئے جامع اصلاحات ناگزیر ہیں۔
لبنان اسرائیل جنگ پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لبنان میں مکمل جنگ کو ہرصورت روکنا ہوگا۔
سلامتی کونسل اجلاس میں‌سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جامع اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:  بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو انتقال کرگئے