گلیات میں کار کو حادثہ

گلیات میں کار کو حادثہ، خاتون سمیت تین افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد کے علاقے گلیات میں کار کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
چھانگلہ گلی کے مقام پر حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ زخمیوں میں 18سالہ عبداللہ ،28ساکہ احمد اور ایک خاتون شامل ہیں۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے آر ایچ سی ہسپتال ایوبیہ منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ ضلع ایبٹ آباد کے علاقے گلیات میں کار کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  نمبرگیم پوری،حکومت کسی بھی وقت بل موو کرسکتی ہے، بلاول بھٹو