ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے نگراں دورِ میں بھرتی کیے گئے 6ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے سرکاری محکموں سے بھرتیوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔
فراہم کئے جانے والے ڈیٹا کے مطابق سب سے زیادہ بھرتیاں صحت، تعلیم، آئی ٹی اور آبپاشی میں کی گئیں ۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے سرکاری محکموں سے بھرتیوں کا ڈیٹا ملنے کی تصدیق کردی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نگراں دور میں ضرورت سے زیادہ اور غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں۔ صوبائی اسمبلی اور کابینہ میں یہ معاملہ زیر بحث لایا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام محکموں سے تفصیل آنے کے بعد سمری منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ کو بھجوائی جائے گی۔
Load/Hide Comments