مردان میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ

مردان میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ،5افراد زخمی

ویب ڈیسک: مردان میں گودام کے اندر سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ مردان کے علاقہ جھنڈا بازار میں پیش آیا جہاں گودام کے اندر سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا ۔
سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں کو علاج معالجے کے فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  کالعدم تنظیم پی ٹی ایم کیخلاف ریاست حرکت میں آگئی