ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 28ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ منسوخ کردیا ۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ28تاریخ کو راولپنڈی میں جلسہ نہیں احتجاج کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے درخواست واپس لے رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے انہوں نے جلسے کی اجازت نہیں دینی، دینگے بھی تو شہر سے باہر دیں گے ۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جلسہ کے بجائے اب ہم راولپنڈی میں ہفتے کو بھرپور احتجاج کرینگے، ہمارے وکلا کل سپریم کورٹ کے باہر بھی احتجاج کرینگے۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ آئین بھی یہی کہتا ہے سینئر ترین جسٹس کو چیف جسٹس تعینات کیا جائے، ایک ماہ رہ گیا چیف جسٹس کے نام کا اعلان کیا جائے۔
Load/Hide Comments