ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے علاقے ہری پور میں واقع تربیلا غازی گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی، آگ نے گرڈ سٹیشن کی مین تاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
آتشزدگی کے نتیجے میں تربیلا گڑڈ اسٹیشن سے منسلک چار فیڈر غازی ون، غازی ٹو، جھامرہ اور سری کوٹ ٹرپ کر گئے ۔
گرڈ سٹیشن میں آتشزدگی کے باعث بجلی کا نظام مکمل طورپر معطل ہو گیا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد سے ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے اور بجلی کی دوبارہ بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments