شیخ وقاص اکرم سیکرٹری اطلاعات

شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات مقررکردیئے گئے

ویب ڈیسک: شیخ وقاص اکرم ٹی آئی کے نئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جبکہ رؤف حسن کو پارٹی کے تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر کردیاگیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے دونوں کی تقرری کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق شیخ وقاص اکرم کو فوری طور پر پارٹی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔
دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق سابق سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پاک فوج کے 6جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس