ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف آج شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے،
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اپنے خطاب میں مسئلہ فلسطین اور کشمیر کی اہمیت پر زور دیں گے، اس کے ساتھ ساتھ فلسطین، لبنان اور کشمیر کے مظلوم عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے بھی رکھیں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ بھی اجلاس میں اٹھایا جائے گا۔
شہبازشریف عالمی امن، سلامتی، فلاح و بہبود میں اقوام متحدہ کے کردار کی اہمیت اور متعدد بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کریں گے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم عالمی اقتصادی تعلقات میں ناانصافیاں دورکرنے اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات پر زور دیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اپنے خطاب سے قبل وزیراعظم کی نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
برطانوی ہم منصب سرکئیراسٹارمر سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاک برطانیہ تعلقات اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا۔
شہبازشریف نے برطانوی ہم منصب کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے پاکستان کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی کمیشن کی صدر سے ملاقات میں مشترکہ اہداف کیلئے تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments