ویب ڈیسک: رائٹ سائزنگ کا سلسلہ جاری ہے، دوسرے اقدام کے طور پر کارروائی جاری، مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار کر لی گئِی ہیں۔
وزارت صنعت و پیداوار کے ادارے کراچی ٹولز ڈائز اینڈ مولڈز سنٹر اور نیشنل پروڈیکٹوٹی آرگنائزیشن سمیت دیگر ادارے نشانے پر آ گئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا حجم اور اخراجات کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر کام ہو جاری ہے، ان حکومتی امور میں اداروں کو بند کرنا، نجکاری اور انضمام سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت وپیداوار کے ادارے کراچی ٹولز ڈائز اینڈ مولڈز سنٹر اورنیشنل پروڈیکٹوٹی آرگنائزیشن نشانے پر آ گئے ہیں اور ان اداروں کو بند کرنے کی تجاویز گردش کرنے لگی ہیں۔
پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹر اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکل ڈیولپمنٹ کمپنی بھی بند کرنے کی تیاریاں کی جانے لگی ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی نجکاری کرنے یا اسے ختم کرنے کے ہر دو آپشنز زیر غور ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن اور نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کو بند کرنے کےلیے بھی وزارت صنعت وپیداوار کو ٹاسک دیا ہوا ہے۔
ان اداروں کی بندش کے حوالے سے تجاویز وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی، اس کے بعد وزیراعظم کی اور پھر وفاقی کا بینہ کی منظوری کا مرحلہ درپیش ہوگا۔
وزیر خزانہ کی سر براہی میں رائٹ سائزنگ کمیٹی حکومت کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات پر کام کر رہی ہے، ان اصلاحات کا مقصد انتظامی ڈھانچے کا حجم کم کرنا ہے۔
یاد رہے رائٹ سائزنگ کا سلسلہ جاری ہے، دوسرے اقدام کے طور پر کارروائی جاری، مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار کر لی گئِی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا حجم اور اخراجات کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر کام ہو جاری ہے، ان حکومتی امور میں اداروں کو بند کرنا، نجکاری اور انضمام سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔
Load/Hide Comments