ویب ڈیسک: کرم جھڑپیں ساتویں روز بھی جاری ہیں، ان 7 دنوں میں 46 افراد جاں بحق جبکہ 98 زخمی ہو گئے۔
ضلع کرم کے مختلف مقامات پر قبائل کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، فریقین ایک دوسرے کو چھوٹے بڑے ہر قسم کے اسلحے سے نشانہ بنا رہے ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق تازہ جھڑپوں میں مزید 5 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے جس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر 46 افراد جاں بحق جبکہ 98 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ضلع کرم میں جھڑپوں کے باعث پارا چنار پشاور مین روڈ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر آمد و رفت کیلئے بند ہیں۔
ان شاہراہوں کی بندش سے اشیاء خورد ونوش، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔
اس حوالے سے عمائدین علاقہ کا کہنا ہے کہ دو خاندانوں کی لڑائی ضلع بھر میں پھیلنا اور بروقت کنٹرول نہ کرنا افسوسناک ہے۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے کہا کہ کرم سیز فائر کیلئے ضلعی انتظامیہ، پولیس، عسکری قیادت، قبائلی مشران اور جرگہ ممبران کے ساتھ کوششوں میں مصروف ہیں۔
یاد رہے کہ کرم جھڑپیں ساتویں روز بھی جاری ہیں، ان 7 دنوں میں 46 افراد جان بحق جبکہ 98 زخمی ہو گئے۔
Load/Hide Comments