ویب ڈیسک: یمنی میزائل حملوں سے اسرائیل میں تباہی نے عوام کو خوف میں مبتلا کر دیا، شہری سڑک کنارے لیٹ گئے۔
یمن سے میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی ہر سو سائرن بج اٹھے اور اس کے ساتھ ہی تل ابیب پر خوف کے سائے منڈلانے لگے۔
رپورٹ کے مطابق خوفناک سائرن بجنے کے بعد پناہ کےلیے لوگ شیلٹرز کی جانب دوڑ پڑے، ان حالات میں ٹریفک یکدم رک گئی۔ جبکہ بہت سے لوگ سڑک کنارے ہی لیٹ گئے۔
اس دوران متعدد اسرائیلی دفاعی میزائلوں سے یمنی میزائل تباہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے۔
Load/Hide Comments