تحریک انصاف کارکنان سمیت 18ملزمان بری

9مئی مقدمات سے تحریک انصاف کارکنان سمیت 18ملزمان بری

ویب ڈیسک: جرم ثابت نہ ہونے پر 9مئی مقدمات سے تحریک انصاف کارکنان سمیت 18ملزمان بری کر دئے گئے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال کے روبرو 9 مئی کے واقعات میں نامزد پی ٹی آئی کے کارکنان سمیت 18ملزمان کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت عدالت نے تمام ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔
پراسیکیوشن نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر 9مئی کو لنڈی کوتل میں احتجاج کا الزام تھا۔
پراسیکیوشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزمان نے طورخم شاہراہ کو بند کر کے نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ ملزمان نے احتجاج کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔
9مئی کے حوالے سے درج مقدمات میں تھانہ لنڈی کوتل میں 18 ملزمان کو نامزد کیا گیا اور ان کا ٹرائل شروع کیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت کے دوران ملزمان کے خلاف جرم ثابت نہ ہوسکا۔ بعدازاں جرم ثابت نہ ہونے پر 9مئی مقدمات سے تحریک انصاف کارکنان سمیت 18ملزمان بری کر دیَئے گئے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں جھڑپ: لیفٹیننٹ کرنل سمیت6جوان شہید ،6دہشت گرد ہلاک