آئی ایم ایف معاہدے کے چند

آئی ایم ایف معاہدے کے چند نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کے تحفظات

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف معاہدے کے چند نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کے تحفظات کا اظہار، وضاحت طلب کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے معاہدے کے چند نکات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے صوبائی کابینہ اجلاس میں قومی مالیاتی معاہدے کے بعض نکات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا صوبائی کابینہ نے تحفظات وفاقی حکومت کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے، تحفظات پر وفاقی حکومت کی وضاحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پیش کی جائے گی۔
صوبائِی مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا صوبائی کابینہ نے آئی ایم ایف پیکج کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا ہے تاہم کچھ نکات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی گئی تھی۔
اس حوالے سے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا نے کہا تھا کہ پاکستان اپنے ہی بنائے ہوئے معاشی اصلاحاتی پروگرام پر عمل کر رہا ہے جس سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملے کیلئے جس کی حدود استعمال ہوئیں، نشانے پر ہوگا، ایران