ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں خانپور ڈیم بھر گیا، اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیم بھر جانے سے ہنگامی بنیادوں پر سپیل ویز کسی بھی وقت کھولے جا سکتے ہیں۔
ڈیم ذرائع کے مطابق خان پور ڈیم کا فل لیول 1982 فٹ ہے جبکہ مسلسل پانی کی آمد کی وجہ سے ڈیم میں پانی کی سطح 1977.37 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خانپور ڈیم میں پانی کی آمد 316 کیوسک ہے، اخراج 224 کیوسک بتایا جا رہا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق لیول فل ہونے پر کسی بھی وقت ہنگامی اخراج کے لئے سپیل ویز کھول دئے جائیں گے۔ خانپور ڈیم کا لیول بڑھنے سے ملک بھر سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانپور ڈیم بھر گیا ہے، اسی لئے سیاحوں کی بڑی تعداد اس دوران خانپور ڈیم پر زپ لائن، کشتی رانی، ہارس رائڈنگ سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔
Load/Hide Comments