ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے ۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی بنچ پیر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
بنچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 17مئی 2022 کو سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلے میں کہا تھا کہ منحرف رکن اسمبلی کا پارٹی پالیسی کے برخلاف دیا گیا ووٹ شمار نہیں ہوگا جبکہ تاحیات نااہلی یا نااہلی کی مدت کا تعین پارلیمان کرے۔
اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کی تھی اور فیصلہ 2 کے مقابلے میں 3 کی برتری سے سنایا گیا تھا۔
اس معاملے پر مختلف نظرثانی کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں لیکن ان درخواستوں پر سماعت نہیں ہوئی تھی۔
Load/Hide Comments