ویب ڈیسک: اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور انتظامی سربراہ سے محروم ، وائس چانسلر کے بعد پرو وائس چانسلر کی مدت ملازمت بھی ختم ہو گئی ۔
پرو وائس چانسلر کی مدت ملازمت ختم ہونے کے باعث اسلامیہ کالج یو نیورسٹی میں تعلیمی اور انتظامی امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ۔
مستقل وائس چانسلر و پرو وائس چانسلر کی عدم موجودگی پر ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے تشویش کا اظہار کیاگیا ۔
ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن نے کہا کہ انتظامی سربراہ کا عہدہ خالی ہونے سے تعلیمی، تنظیمی اور مالی امور پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث مستقبل میں مزید مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن نے حکومت سے انتظامی سربراہ کے فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا ۔
Load/Hide Comments