ویب ڈیسک: باجوڑ میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیاگیا ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق باجوڑ میں تھانہ سالارزئی متاشاہ پولیس پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ۔
دہشت گردوں نے حملے کے دوران راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈ فائر کئے ۔
پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
پولیس جوانوں کی بھر پور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ۔
Load/Hide Comments